the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
گلبرگہ24؍جون( اعتماد نیوز): حضرت صوفی سرمست نعت کونسل گلبرگہ کے زیر اہتمام کل رات ایوان شاہی گلبرگہ میں انجینئر الحاج سید سخی سرمست کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، حضرت سید شاہ حسن نظامی سرمست موظف محکمہ صحت نے نگرانی فرمائی ۔ جبکہ ممتاز ماہر قانون الحاج خورشید علی صاحب ایڈوکیٹ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، حافظ محمد قاسم جنیدی خطیب و امام مسجد رحمانیہ کی قرأت کلام پاس سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ کمسن نعت خواں عائشہ خانم ، سید محمد انس ، سید محمود سرمست، سید احمد قادری کے علاوہ سید شاہ ذیشان سرمست ، اکرم نقاش ، ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر، سید شاہ سعید الدین سرمست، انجینئر



خواجہ معین الدین سہروردی، مظہر احمد ، مدثر یعقوبی، سید فراز یعقوبی، سید طیب علی یعقوبی ، مولانا ریاض الدین ملنگ بابا، حافظ محمد قاسم جنیدی، الحاج امجد سرمست، پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید اکبراور انجینئر سید سخی سرمست نے نعت خوانی کے ذریعہ محفل میں سماع باندھ دیا، عزیز اللہ سرمست چشتی القادری رفاعی نے ابتداء میں خیر مقدم کیا اور بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ سید شاہ خلیل اللہ حسینی، اقبال علی سیکریٹری انڈیا بیت المال، اعظم صاحب پرنسپل کے بی این انجینئرنگ کالج، عبدالحفیظ صدیقی، منور جنیدی ، یوسف جنیدی و دیگر معززین کی کثیر تعداد میں محفل نعت میں شرکت کی۔ سلام و فاتحہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.